269

جمیل فاروقی کو ختم نبوت پر خاموشی کے بدلے کینیڈا میں مستقل رہائش اور پر تعیش زندگی کی آفر

کراچی (ویب ڈیسک) جمیل فاروقی کا پہلا “وی لاگ” منظر عام پر آگیا، ختم نبوتؐ کے معاملے پر بات نہ کرنے کی بات کس نے کی ؟ کینیڈا میں مستقل رہائش اور پرُتعیش زندگی کے بدلے کیا کرنے کی آفر کی گئی ؟ بات دل میں تھی سو کردی ۔ کالم نگار اور اینکر پرسن جمیل فاروقی کا کہنا ہے کہ انہیں ایک معروف شخصیت نے ختم نبوت کے متعلق بات نہ کرنے پر پرکشش آفرز دیں جسے انہوں نے رد کر دیا تھا۔ جمیل فاروقی نے اپنے یو ٹیب چینل پر پہلی ویلاگ ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک اہم راز سے پردہ اٹھایا جمیل فاروقی نے کہا کہ میں نے حرف راز شو میں اوریا مقبول سے علیحدگی اختیار کی تو کچھ نادیدہ قوتیں میرے ساتھ رابطے میں آئیں مجھے فیس بک پر فرینڈ ریکوئسٹ بھیجی وہ کینیڈا کے ایک ٹی وی چینل کی معروف شخصیت تھے ان کا اور ان کے ادارے کا نام میں نہیں لینا چاہتا ان کو میں خاموشی سے سنتا رہا جبکہ ان کا تذکرہ۔اوریا مقبول صاحب سے بھی ایک دو مرتبہ کیا۔ جمیل فارقی کے مطابق اس شخص نے انہیں بتایا کہ میں پکا مسلمان اور پکا پاکستانی ہوں 35 سال سے کینیڈا میں مقیم ہوں مجھے آپ کا کام بات کرنے کا انداز بہت اچھا لگا بہت امیدیں ہیں آپ سے آپ ملک کا مستقبل ہیں وغیرہ جیسی چکنی چپڑی باتیں میرے ساتھ کیں۔ جمیل فاروقی نے کہا کہ اس شخص نے مجھے پوچھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے کیسے حالات ہیں ؟ جس پر میں نے جواب دیاکہ پاکستان میں اقلیتوں کے حالات دیگر ممالک جیسے انڈیا. بنگلہ دیش یورپ ویسٹ ممالک کی نسبت اچھے ہیں میرے اس جواب پر کینیڈین شخص نے باتوں باتوں میں کہا کہ پاکستان میں کچھ اقلیتوں جیسے عیسائیوں احمدیوں قادیانیوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہو رہا صرف یہی نہیں انہوں نے اوریا صاحب کے بارے میں بھی کافی نیگیٹیو کہا اور مجھے آفر کی کہ آپ میرے ساتھ میرے چینل پر بطور اینالسٹ کام کریں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں