290

بریکنگ نیوز: اہم ترین وزیر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ قرنطینہ اور اسپتالوں کے دورے کرتے رہے۔ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ کھانسی اور بخار کی علامات کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا، جو مثبت آیا، چار روز سے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ عوام صحت یابی کے لیے دعا کریں۔خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کورونا کا شکار ہوگئے۔ڈاکٹر امجد علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطین کرلیا۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا ہے کہ کھانسی بخار کے بعد کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا، قوم صحت یابی کے لیے دعا کرے۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں کامران بنگش بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے۔دوسری جانب فاٹا کے سینیٹر کا کورونا ٹیسٹ بھی دوبارہ پازیٹو آگیا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی تجارت کے چئیرمین سینیٹر مرزا آفریدی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ پازیٹو آگیا۔ سینیٹر مرزا آفریدی کا 27 اپریل کو کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا ہے۔ انہوں نے گزشتہ 11 روز سے خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں