278

سعودی عرب کے بعد قطر ی حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش۔۔!! افسوسناک اطلاعات

دوحہ(نیوز ڈیسک ) عرب میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ قطر میں حکومت کے خلاف بغاوت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے جس کے تحت حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ العربیہ نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے یہ دعوے بھی کیے ہیں کہ دارالحکومت سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کوئی غیر معمولی ناخوشگوار واقعہ رونما ہورہا ہے۔انھوں نے دو ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہیں۔حکومت کے سابق عہدے داروں ، قطرکے شاہی خاندان کے ناراض ارکان اور سوشل میڈیا کے صارفین نے گذشتہ چند روز میں ملک میں رونما ہونے والے بعض غیر معمولی واقعات کی نشان دہی کی ہے۔انھوں نے دارالحکومت دوحہ کی فضا میں لڑاکا طیاروں کے علاوہ فوجی ہیلی کاپٹروں کیاڑنے کی اطلاع دی ہے۔تاہم قطر میں بہت سے ممالک کی فوجیں موجود ہیں اور ان کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے اڑنے کی بھی آوازیں ہوسکتی ہیں۔فوری طور یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس وقت قطر میں کیا رونما ہورہا ہے۔ البتہ حکومت کا تختہ الٹنے کی افواہیں ضرور گردش کررہی ہیں جبکہ قطری حکام نے ان افواہوں کو سرے سے ‘فیک نیوز’ قرار دے کر مسترد کردیا ہے مگر قطری حکومت سے نالاں بیرون ملک مقیم شاہی خاندان کے افراد اور حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ ان افواہوں میں کچھ نہ کچھ وزن ضرور ہے۔قطر کے شاہی خاندان کے ایک رکن شیخ سعود بن جاسم آل ثانی کا کہنا ہے کہ ”بیرون ملک مقیم قطریوں کو ملک کی صورت حال کے بارے میں تشویش لاحق ہے۔سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم نے سوموار کی شب امیرِ قطر شیخ تمیم کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی ہے۔اس سے پہلے شیخ تمیم نے ان کے خلاف بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔قطری حکام نے ابھی تک ملک میں سوموار کی شب رونما ہونے والے واقعات کے بارےمیں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔تاہم ماسکو میں متعیّن قطری سفیر فہد بن محمد العطیہ نے روسی خبررساں ایجنسی تاس سے گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی فوٹیج کو ‘فیک نیوز’ قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔لیکن سابق قطری وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم بن جابر آل ثانی کی ایک ٹویٹ نے یہ سوال ضرور پیدا کردیا ہے اور وہ یہ کہ اس وقت اس چھوٹے سے خلیجی عرب ملک میں دراصل ہوکیا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ” میں پہلے بھی یہ کہہ چکا ہوں،میں کسی بحث کا جواب نہیں دوں گا، میں یہ تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ میں اِسی پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔مگر انھوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ کس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔وہ لکھتے ہیں:” میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں،جو دوسروں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں یا ان کا دفاع کرتے ہیں یا ان کے بارے میں رقوم کے لیے جھوٹ گھڑتے ہیں اور اگر کوئی بھی میرے بارے میں کوئی شکایت کرنا چاہتا ہے تو اسے دوسروں کو شکایت کرنے کی ضرورت نہیں ہے،میری اعلیٰ اتھارٹی معلوم شدہ ہے۔انڈی پینڈنٹ عربیہ کے مدیر اعلیٰ اضوان الاحمری نے ایک ٹویٹ میں اس کی یہ وضاحت ہے:دراصل ”حمد بن جاسم امیرِ قطر ( شیخ تمیم بن حمد) کو یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ آپ میری اعلیٰ اتھارٹی نہیں ہیں بلکہ میری اعلیٰ اتھارٹی تو

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں