288

اب بھی مذاق اُڑاؤ۔۔!! علامہ ضمیر اختر نقوی نے کورونا وائرس کا کامیاب علاج بتا دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) نامور عالم دین علامہ ضمیر نقوی نے کورونا وائرس کا علاج بتا دیا ،انہوں نے کہا کہ ایک اسکا علاج پلازمہ تھریبی اور دوسرا پاکیزہ خون ہے، یہ میں نہیں کہہ رہا ، مختلف روایات کا مطالعہ کیا جائے تو یہ حوال حضرت علیؑ کی اقوالِ مبارکہ سے ملتے۔ ۔ تفصیلات کے مطابق معروف ولاگر وقار ذکا سے لائیو سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علامہ ضمیر نقوی نے کہا کہ کورونا خون کی بیماری ہے اس لئے اس کو خون سے ہی ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا علاج پلازمہ ہے جس میں صحت مند افراد کا خون لے کر مریض کو لگایا جاتا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کا حوالا دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات میں نے سب سے پہلے اپنی مجلس میں بتائی تھی۔ جو چورا کر چلا دی گئی۔ اس بات کا اعتراف مذکورہ چینل کا اینکر بھی کر چکا ہے کہ پلازمہ کے ذریعے سے کورونا کا علاج سب سے پہلے علامہ ضمیر نقوی نے اپن مجلس میں بتایا تھا۔ علامہ ضمیر نقوی نے کہا کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کا خون وائرس کے مریض کو لگایا جائے ۔یہ علاج میں نے خود نہیں بتایا حضرت علی ؑ کا حوالہ دیتے ہوئے کہی تھی۔ پوری دنیا میں سب سے بہتر علاج پلازمہ تھراپی ہے جو سب سے پہلے میں نے بتایا۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے علامہ ضمیر نقوی نے کہا کہ علاج کیلئے دوسری چیز پاکیزہ خون ہے۔ جو میں نے کسی کو نہیں بتائی ۔ پاکیزہ خون کیسے ملے گا یہ بات میں نے چھپا لی ہے۔پاکیزہ خون کس طرح مریض کے جسم میں پہنچایا جائے یہ بات میں نہیں بتاؤں گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی علامہ ضمیر نقوی نے کورونا کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ میں نہیں بتاؤں گا۔ لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں ، یہ بات بھی قابل غور رہے کہ علامہ ضمیر نقوی کے حوالے سے بہت سی میمز بھی زیر گردش رہتی ہیں ، جس پر انہوں نے صارفین کو عدالت تک لے جانے کا کہہ کر خبردار بھی کیا تھا ۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں