269

کیا آپکو معلوم ہے کہ کروناوائرس پھیلنے اور کنٹرول نہ ہونے کی وجہ خوف ہے؟

کیا آپکو معلوم ہے کہ کروناوائرس پھیلنے اور کنٹرول نہ ہونے کی وجہ خوف ہے؟ جی بالکل خوف. جس کا ٹیسٹ پازیٹو آتا ہے یا اس میں کرونا کا شبہ ہوتا ہے اس کے گھر پولیس اہلکار، اسسٹنٹ کمشنر صاحب ایمبولینس، میڈیا اور کئی لوگ ویڈیو بنانے پہنچ جاتے ہیں. یہی خوف عوام کو علامات کے باوجود کروناوائرس کا ٹیسٹ کرانے سے بھگا رہا ہے. ہماری حکومت نے اس نازک مسئلہ کو بھی ایک معمہ بنا دیا ہے.
پرسوں کراچی کے مشہور ڈاکٹر کی وفات بھی اسی خوف کی وجہ سے ہوئی کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ انکے گھر پولیس، ایمبولینس آئے اور انکے پورے خاندان کا تماشا بنے.
سادہ لوح دیہاتیوں میں تو یہ بات مشہور ہو گئی ہے کہ کروناوائرس والے مریضوں کو پولیس اٹھا کر لے جاتی ہے اور لیٹرین میں بند کر دیتی ہے اور پورے خاندان کو تھانے بند کر دیا جاتا ہے. اب کوئی حکومتی دانشور بتائے گا کہ ایسی افواہیں کیسے کنٹرول کریں گی کرونا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں