268

مفرور اسحاق ڈار کا لندن سے پروپیگنڈا ۔۔!! ختم نبوت پر لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کرنے لگے، پورا پاکستان غصے سے آگ بگولہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) عقیدہ ختم نبوت پر لندن مفرور اسحاق ڈار اور ن لیگی رہنماؤں کے پروپیگنڈا کی حقیقت سامنے آگئی۔ بغیر تحقیق پنجاب اسمبلی میں ایسے ایشو کے خلاف قرارداد جمع کرادی جس پر پنجاب حکومت 2019 میں کارروائی کر چکی تھی۔کرپشن کیسز میں گرفتاری کے خوف سے فرار اسحاق ڈار کی لندن میں بیٹھ کر

شرارت ،ختم نبوت پر لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش،اسحاق ڈار نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ عمران نیازی اور اس کی حکومت ہمارے آقا آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے حوالے سے نصاب میں تبدیلی فوری واپس لے اور اس گناہ پر قوم سے معافی مانگے!اسحاق ڈار نے لندن بیٹھ کر جو ٹویٹ کیا دراصل یہ خبر جولائی 2019 کی تھی اور اسحاق ڈار نے جو ویڈیو پوسٹ کی وہ ویڈیو بھی اس وقت کی ہے جو اسحاق ڈار نے ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شئیر کردی۔

اسکی حقیقت یہ ہے کہ کتاب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نہیں بلکہ پرائیویٹ پبلشر نے چھاپی تھی۔ پنجاب حکومت کو جب اطلاع ملی تو پنجاب حکومت نے پبلشر کے خلاف قانونی اور تادیبی کارروائی کرتے ہوئے30 ہزار کاپیاں ضبط کرلیں اور اس پبلشر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔
پنجاب حکومت نے پرائیویٹ پبلشر کو فوری طور پر بلیک لسٹ کردیا تھ ا۔س موقع پر پنجاب حکومت کے ترجمان نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی تھی جس میں پبلشر کے گوداموں اور سٹالز سے کتاب کا سٹاک ضبط کیا جا رہا تھا۔اسکے علاوہ پبلشر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ۔لیکن ن لیگ نے اپنی سیاست کو چمکانے کیلئے ایک ایسے ایشو کو دوبارہ سے اٹھانے کی کوشش کی جس کے خلاف بہت پہلے کارروائی ہوچکی تھی۔ خود کو لبرل کہنے والی لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کے شوہر سمیع اللہ خان نے اسی معاملے پر بغیر تحقیق کئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی اور یہ تحقیق کرنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی کہ یہ جولائی 2019 کا ایشو تھا اور اس پر اس وقت پنجاب حکومت کاروائی کرچکی تھی۔صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں موجود نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب کے صفحے آپ خود دیکھ سکتے ہیں جس میں عقیدہ ختم نبوت واضح طور پر لکھا ہوا ہے ۔سمیع اللہ خان سمیت نون لیگی اراکین کی قیادت لندن اور خود آج کل گھروں میں فارغ بیٹھے ہیں تو میڈیا میں آنےکےلیے من گھڑت پروپیگنڈا شروع کر دیاہے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں