326

پاکستانی قونصل جنرل کا ویڈیو پیغام جاری۔!! 60ہزار پاکستانیوں کی دبئی میں کیا حالت ہے؟ کتنے افراد نوکریوں سے نکالےگئے؟ پریشان کُن صورتحال پیدا

دبئی (ویب ڈیسک) دبئی سے 60 ہزار پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں۔ اسی وقت دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کے نا م پیغام جاری کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لئے قونصل جنرل نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے تفصیلات بتائی ہیں کہ ان کےپاس 60 ہزار پاکستانیوں کی درخواستیں موجود ہیں جو وطن واپسی کرنا چاہتے ہیں۔ان میں کچھ افراد وہ ہیں جن کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے جبکہ کچھ ایسے افراد بھی موجود ہیں جو سیاحت کے لئے دبئی آئے تھے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہاں پھنس گئے ہیں ۔ ویڈیو میں بات کرتے ہوئے احمد امجد علی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ رمضان کے مہینے میں جب نوکری نہ ہو تو زندگی گزارنا مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن ہماری طرف سے مکمل کوشش کی جا رہی ہے اور پاکستانی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پاکستانیوں کو پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی کسی بھی خبر کو درست نہ مانیں، کچھ لوگ جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔لوگوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس میں ابھی تک پی آئی اے کی مختلف پروازوں کے ذریعے تقریبا 2500 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔اسی طرح باقی افراد کو بھی واپس بھیج دیا جائے گا لیکن اس کے لئے تھوڑاوقت درکار ہو گا کیونکہ لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اس ضمن میں بات کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لئے قونصل جنرل نے دبئی میں موجود پاکستانیوں سے صبر وتحمل کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔ خیال رہے کہ کوروناوائرس نے دبئی میں بھی قدم جمائے ہوئے ہیں جس کے بعد ابھی تک دبئی میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 14ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 126 افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں