286

کورونا وائرس جان لیوا ثابت!! بیلجیم میں 2 پاکستانی انتقال کرگئے، مگر میتیں کہاں غائب کر دی گئیں؟ سنسنی خیز انکشاف

برسلز(ویب ڈیسک) یورپی ملک بیلجیم میں 2 پاکستان انتقال کرگئے جن میں سے ایک کی موت کورونا وائرس کے باعث ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور سے تعلق رکھنے والے پرویز خان کو دل کا دورہ پڑا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے جبکہ پنجاب کے سید گل باز شاہ کا انتقال کورونا سے ہوا

جن کا تعلق حسن ابدال سے تھا۔ دونوں افراد کا انتقال جمعرات کو ہوا ہے تاہم اسپتال نے دونوں میتیوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے کلیئر نہیں کیا۔ دونوں افراد کی میتوں کو پیر یا اس کے بعد کلیئرکیا جائے گا۔ دوسری جانب بیلجیم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 62 مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد جاں افراد کی تعداد 7765 ہوگئی۔ بیلجیم میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے عوامی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے اور 24 گھنٹوں میں مزید 485 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مریضوں کی تعداد 49517 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی کئی پاکستانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں جن میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثر ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امتیازاحمدکا انتقال میلان سے 100کلومیٹر دور بریسیا میں ہوا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ‎اٹلی میں پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان اوراطالوی انتظامیہ سےرابطےمیں ہے۔ خیال رہے کہ اٹلی ہلاکتوں کے اعتبار سے یورپ کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ اٹلی کورونا کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے، ملک بھر میں نقل وحرکت، اجتماعات ، شادی سمیت دیگر تقریبات پر پابندی ہے۔ تمام ریسٹورنٹس کو شام 6 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں