293

برطانوی وزیراعظم کا جان بچانے والے ڈاکٹر کو خراج تحسین پیش کرنے کا منفرد انداز۔۔۔!!! بورس جانسن نے اپنے نومولود بیٹے کا نام کرونا وائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کے نام پر رکھ دیا

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم نے نومولود بیٹے کا نام جان بچانے والے ڈاکٹر کے نام پر رکھ دیا، ڈاکٹر نکلس نے بورس جانسن کا کورونا وائرس کے دوران علاج کیا تھا، برطانوی وزیر اعظم نے بیٹے کی تصویر بھی جاری کردی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے دوران ان کی جان بچانے والے ڈاکٹر کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بورس جانسن نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ڈاکٹر نکلس کے نام پر رکھ دیا۔ انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ولفرڈلوری نکلس رکھا ہے جس کا مقصد کووڈ19 وباء کے دوران بورس جانسن کی جان بچانے والے ڈاکٹر کے ذریعے وباء کا مقابلہ کرنے والے تمام ڈاکٹرز کمیونٹی کی خدمات کا اعتراف کرنا بھی ہے۔برطانوی وزیراعظم نے نومولود بیٹے ولفرڈلوری نکلس کی تصویر بھی جاری کی ہے جو کہ بیٹے کے منظر عام پر آنے کا پہلا موقع بتایا جا رہا ہے۔یاد رہے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ہاں بدھ 29 اپریل کو بیٹے کی ولادت ہوئی۔ ڈاکٹرز نے ماں اور بچہ دونوں کو صحت مند قرار دیا ہے۔ واضح رہے برطانوی وزیراعظم بورس جانس کو اپریل کے آغاز میں کورونا کی کچھ علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا اور وہ اپنے گھر ہی میں قرنطینہ میں چلے گئے، لیکن طبیعت بگڑتی چلی گئی جس پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہنے پر 7 اپریل کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔برطانوی وزیراعظم کی طبیعت 3 دن آئی سی یو میں رہنے کے بعد بہتر ہوئی تو انہیں مزید دو دن آبزرویشن میں رکھا گیا اور 12 اپریل کو دوبارہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد اپنے دفتر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں