288

عمران خان سے تعلقات کشیدہ۔۔!! کیا جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑنے جا رہے ہیں؟ ندیم افضل چن نے پاکستانیوں کو بڑی خبر دے دی

کراچی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی میں ہی ہیں اورپی ٹی آئی میں ہی رہیں گے، انہوں نے اعتراف کیا کہ جہانگیر ترین اور خان صاحب کے تعلقات میں کشیدگی آئی ہے تاہم کشیدگی اس نوعیت کی نہیں ہے کہ وہ خان صاحب کے خلاف سازش شروع کر دیں، اگرحکومت ڈلیور نہیں کرے گی تو ہم بھی مطمئن نہیں ہوسکیں گے، مختارا میراڈرائیور بھی ہے اور چھوٹا بھائی بھی، وہ میرے پاس 18 سال سے ہے ،اس کو ڈانٹنے کی جوآڈیو لیک ہوئی اس سے اسکو بھی شہرت مل گئی اور مجھے بھی ۔آج کے دور میں اس طرح محبت کا اظہار ممکن نہیں رہا جس طرح پہلے وقتوں میں ہوا کرتا تھااب تو اگرکسی کو جگد بھی مارنی ہو تو پنجابی زبان کے بغیر ممکن نہیں ہے وہ جیو کے پروگرام ’’خبر ناک‘‘ میں میزبان عائشہ جہانزیب کے سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔ ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ چانگوی زبان میں بہت مٹھاس ہے میں نے اسی زبان میں مختارے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا اسے ڈانٹا تھا جس میں محبت کا احساس بھی شامل تھا اب سمجھ نہیں آرہا کہ یہ آڈیو لیک کیسے ہوگئی تاہم اس لیک آڈیو نے مختارے کی شہرت میں اضافہ کر دیا ورنہ میں پہلے اندر سے بہت ڈرا ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ جب میں اسلام آباد میں ہوتا ہوں تو مختارا گاؤں میں میری جگہ ساری نگرانی دیکھتا ہے اسی حوالے سے میں اس کو کہہ رہا تھا کہ وہ سماجی فاصلوں کا خیال رکھے کیونکہ وائرس بہت خطرناک ہے کیونکہ ایک جانب میں اسلام آباد میں بیٹھا سماجی فاصلوں پربات کررہا ہوں اور دوسری جانب میرے ہی ڈیرے پر 100 لوگ جمع ہوں تو پھر یہ کوئی اچھی بات تو نہیں ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ آڈیو لیک ہونے کے بعد اگلے دن جب میں نے مختارا کو فون کیا تو وہ رونے لگا تاہم میں نے اسکو سمجھایا حوصلہ دیا یہ الگ بات ہے کہ اب وہ مشہور ہوگیاہے اس کا نہ اسے اندازہ تھا نہ ہی مجھے ۔عمران خان کے اس آڈیو لیک پر تاثرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کو میری آڈیو کے آخری پورشن پر اعتراض تھا جبکہ میرے والد صاحب کو جب پتہ چلا کہ اس طرح سے میری آڈیو لیک ہوئی ہے تو وہ فوری مصلے پر کھڑے ہوگئے کہ یا اللہ میرے بیٹے کو بے عزت نہ ہونے دینا اور آپ دیکھ لیں وہی لیک میری عزت کا ذریعہ بن گئی ۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں