270

اگلے24 گھنٹوں میں موسم کیسا ہے گا؟ پاکستانیوں کو محکمہ موسمیات نے سرپرائز دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج پنجاب ، اسلام آباد ،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی وجنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ رات لاہور کےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، جس سے بڑھتی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تیز بارش اور آندھی کے باعث فیڈرز ٹرپ ہونے سے لیسکوکا ترسیلی نظام متاثر بیٹھ گیا۔فیصل آباد میں بارش کے باعث دو مکانات کی چھتیں گر گئیں، ملبے تلے دب کر6 افراد زخمی ہو گئے۔ مانانوانہ نیشنل کالونی میں واقع ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت گرگئی اور آگ بھی بھڑک اُٹھی جس سے بہن بھائی زخمی ہو گئے۔ چنیوٹ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل خو ب برسے جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم خشک اورگرم رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی اور وسطی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر (زیریں 17، بالائی 06) ، پٹن 17، کالام 08 ، چترال 06 ، میرکھانی 03 ، مالم جبہ 03 ، سیدو شریف 01 ، گلگت بلتستان: بگروٹ 11 ، ہنزہ 09 ، استور 05 ، گوپس 04 ، گلگت 03 ، پنجاب: لاہور (ائرپورٹ 09 ، سٹی 07) ، فیصل آباد 08 ، جھنگ 05 ، حافظ آباد 04 ، مری 02 ، اسلام آباد (زیروپوائنٹ ، سید پور 02 ، بوکرا 01) ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 03۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو 47 ،شہید بینظیر آباداور جیکب آباد میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں