284

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔! سابق ن لیگی رکن اسمبلی کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے،مرکزی قبرستان میں سپرد خاک

سرگودھا(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی اللہ یار انصاری کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے جن کو نماز جنازہ کے بعد مرکزی قبرستان میں ایس او پیز کے ساتھ تابوت میں سپردخاک کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق اسلام پورہ سرگودھا میں سابق ایم پی اے اللہ یار انصاری کورونا وائرس کی علامات پر گھر میں قرنطینہ تھے کہ حالت بگڑ جانے پر ڈی ایچ او ٹیچنگ ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ کورونا وائرس میں مبتلا دم توڑ گے۔جن کی نعش تابوت بند ورثاء کے سپرد کر کے محکمہ صحت،ریسکیو اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حفاظتی عملہ کے ساتھ مرکزی قبرستان منتقل کیا گیا اور پورے ایس او پیر کے تحت نماز جنازہ اور تدفین مکمل کی گئی۔مرحوم کے نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی سخصیات،معززین شہر کے علاوہ وکلاء ، تاجروں، اراکین اسمبلی،افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ثواب درین حاصل کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے پسمندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت نے سابق ایم پی اے کے اہلخانہ اور دوران بیماری عیادت کرنے والوں کے کوائف حاصل کر کے رزلٹ لیکر لیبارٹری بجھوانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 لاکھ 23 ہزار 935 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 34 ہزار 471 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 20 لاکھ 37 ہزار 813 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 ہزار 841 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 51 ہزار 651 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 63 ہزار 871 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار 304 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 8 لاکھ 75 ہزار 696 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 226 کی حالت تشویش ناک ہے

جبکہ 1 لاکھ 55 ہزار 737 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 39 ہزار 639 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 24 ہزار 543 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 27 ہزار 967 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 5 ہزار 463 رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 26 ہزار 771 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 253 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 24 ہزار 376 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 67 ہزار 178 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 623 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 63 ہزار 9 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 174 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 20 ہزار 204 ہو گئے۔کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 169 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 431 ہو چکی ہے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 91 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 95 ہزار 646 ہو گئے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے اب تک کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 874ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 162 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 753 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 17 ہزار 439 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 391 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 12 ہزار 660 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 142 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 ہزار 388 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں