281

پیمرا نے پاکستان کے بڑے چینل کو خبروں اور حالاتِ حاضرہ کی نشریات سے روک دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل کو ” نیو نیوز ” کو حالات حاضرہ اور خبروں کی نشریات بند کرنے کا حکم، انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر انٹرٹینمینٹ چینل کو ایک نیوز چینل میں تبدیل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے نجی ٹی وی چینل “نیو نیوز” کو اپنی نشریات فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے۔پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیو ٹی وی کواحکامات جاری کرتے ہوئے ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ منظورشدہ لائسنس کے مطابق انٹرٹینمنٹ مواد نشر کرے۔نیو ٹی وی نے پیمرا کے احکامات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، تاہم عدالت نے اپیل کو مسترد کرتے ہوئے پیمرا کے احکامات کو درست قرار دیا۔ چینل کے پاس انٹرٹینمنٹ مواد کی نشریات کا لائسنس تھا، تاہم اس کی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر حالات حاضرہ اور خبروں کا مواد نشر کیا جا رہا تھا۔چینل انتظامیہ کو متعدد مرتبہ وارننگ دی گئی، جسے نظر انداز کیا گیا۔ چینل پر احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کچھ روز قبل نجی ٹی وی چینل آپ نیوز کو بھی بند کر دیا گیا تھا ، آپ نیوز انتظامیہ کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ حالات کی وجہ سے اس چینل کو فی الحال بند کیا جارہا ہے، کچھ عرصہ بعد اس چینل کو ری لانچ کیا جائے گا، جس کے بعد جو لوگ پہلے سے اسی چینل سے منسلک رہے انکو دوباریہ ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے گا۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں