285

یہ کڑوا ہے مگر سچ ہے۔۔!! میڈیا میں کون کون جھوٹ بولتا ہے؟ سینئر اینکر پرسن عمران خان بھی میدان میں آگئے، تنقید کرنے والوں کو آئینہ دکھا دیا

لاہور( نیوز ڈیسک) سینئر اینکر پرسن عمران خا ن کا کہنا ہے کہ ہم سارے جھوٹے نہیں لیکن ہم میں کچھ ہیں جو جھوٹ بولتے ہیں اور اُسکو سپورٹ کرتے ہیں، یہ کڑوا ہے لیکن سچ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیان پر کئی اینکرز سیخ پا ہیں، مولانا طارق جمیل کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں بلکہ ذاتی حملے کررہے ہیں وہیں اینکر عمران خان مولانا طارق جمیل کی سپورٹ میں آگئے۔اینکر عمران خان نے کہا کہ ہم سارے جھوٹے نہیں لیکن ہم میں کچھ ہیں جو جھوٹ بولتے ہیں اور اُسکو سپورٹ کرتے ہیں۔۔۔ یہ کڑوا ہے ، ننگا ہے لیکن سچ ہے۔ کیا ہم نے یہاں بیٹھ کر اپنے بہت سے جھوٹوں کو سچا ثابت نہیں کیا؟ ہم میں سے ہر ایک کا اپنا اپنا سچ ہے اور اس سچ کو دوسرا آدمی جھوٹ سمجھتا ہے۔اینکر عمران خان نے مزید کہا کہ میں ایک سادہ سوال پوچھتا ہوں ہم یہاں مولانا طارق جمیل کی شخصیت کو ڈسکس کررہے ہیں، انکے کونٹینٹ کو ڈسکس کررہے ہیں، ایک مولوی کی شخصیت کو ڈسکس کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ جب پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ، انہیں دہشتگرد ثابت کیا گیا اور یہ کہا گیا کہ یہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہے، کیا یہ جھوٹ نہیں ہے؟اس پر اینکر طارق پراچہ نے کہا کہ یہ اسی ویسٹرن میڈیا نے ابوغریب جیل میں مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم دکھائے جس پر اینکر عمران خان نے کہا کہ یہ ہم پر ظلم نہیں دکھاتے یہ ہمیں ہماری اوقات دکھاتے ہیں، پہلے یہ ہم پر ظلم کرتے ہیں، ہمیں ننگا کرکے مارتے ہیں اور بعد میں انکی ویڈیو جان بوجھ کر لیک کرتے ہیں تاکہ انکو نصیحت ہو کہ ہم سے پنگا لو گے تو ہم تمہیں ننگا کرکے ماریں گے۔ گوانتاناموبے پر پہلے ہم پر ظلم کرتے ہیں پھر اسکی سٹوری خود ہی نکالتے ہیں تاکہ ہم ان سے ڈرجائیں۔اینکر عمران کان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی محفل میں روزانہ یہ نہیں کہتے ہیں کہ مولوی سارے فراڈئیے ہیں۔ ہم کہتے ہیں ، کہتے ہیں ناں کہ سارے مولوی فراڈئیے ہیں۔ ہم جب آپس میں بیٹھے ہوں گے تو کہیں گے کہ مولوی فراڈئیے ہیں، مولوی فراڈئیے ہیں لیکن تھوڑے ہیں۔مولانا طارق جمیل کی حمایت کرتے ہوئے اینکر عمران نے کہا کہ میں مولانا طارق جمیل کی وکالت نہیں کررہا لیکن سچ ہے بھائی۔۔ بات تو سچ ہے مگر ہے رسوائی کی، ہمارے اندر کالی بھیڑیں ہیں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں