288

الحمدللہ۔۔!! پاکستان میں این 95 ماسک کی تیاری۔۔۔لوکل سطح پر اب تک کتنے ماسک تیار کر لیے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ ملک میں این 95 ماسک کی لوکل سطح پر تیاری شروع کردی ہے۔چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے 18 ٹن طبی سازوسامان لے کر پاکستان پہنچا ہے،اس سامان میں 119 وینٹی لیٹرز، 200 تھرمل گنز،15 ایکسرے مشینیں شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی سازوسامان لوکل سطح پر تیار ہونا شروع کردیا ہے،ہمیں 10 سے 15 روز میں پاکستان میں تیار کردہ این 95 ماسک دستیاب ہوجائیں گے، جس کے بعد تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کو یہ ماسک فراہم کیے جائیں گے جو کہ ہمارے فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں یومیہ 30 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے آنے والے چند روز میں ہم یہ صلاحیت 40 ہزار تک لے جائیں گے، لوکل حفاظتی سازوسامان تیار ہونے سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے کووڈ19کی صورتحال میں جاں بحق ہیلتھ ورکرز ورثاء کیلئے پیکج کا اعلان کردیا، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران جاں بحق ہیلتھ ورکر کو شہید کا درجہ دیا جائے گا،جاں بحق ہیلتھ ورکرز کو شہید کے برابر امدادی پیکج، اہلخانہ کو 30 لاکھ سے ایک کروڑ تک امدادی فنڈ، اور 100فیصد پنشن سمیت سرکاری گھر بھی برقرار رہے گا۔ انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی کابینہ میں ہیلتھ ورکز کی فلاح وبہبود کا جائزہ لیا گیا۔ کورونا وباء کی صورتحال میں فرنٹ لائن ورکرز کے تحفظ اور فلاح کیلئے حکومت مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران جاں بحق ہیلتھ ورکر کو شہید کا درجہ دیا جائے گا۔جاں بحق ہیلتھ ورکرز کو شہید کے برابر امدادی پیکج دیا جائے گا۔ شہید کے اہلخانہ کو 30 لاکھ سے ایک کروڑ تک امدادی فنڈ دیا جائے گا۔جاں بحق ہیلتھ ورکر کیلئے 100فیصد پنشن اور سرکاری گھر بھی برقرار رہے گا۔ شہداء پیکج اسلام آباد، گلگت بلتستان، اور آزاد کشمیرکے ہیلتھ ورکرز کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں751 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید20 اموات ہوئی ہیں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں