292

میں دعا کرتا ہوں کہ لفافہ لینے والے صحافی کتے کی موت مر جائیں۔۔!! بد معاشوں کا ایک ٹولہ کس طرح میڈیا کو کنٹرول کر رہا ہے؟ خلیل الرحمان قمر نے بڑے بڑوں کے بے نقاب کر کے رکھ دیا

لاہور( نیوز ڈیسک ) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ چینلز پر بہت جھوٹ بولا جاتا ہے۔ خدا کی قسم یہ جھوٹ کی کمائی کھاتے ہیں اور ہم صبح سے لیکر شام تک ہم انکی بدمعاشیاں دیکھ رہے ہیں، مجھے یوں لگتا ہے کہ ہم انکے ہاتھوں یرغمالیں ۔ ہماری روٹی پانی کے ذمہ دار یہ ہیں۔ یہ بدمعاشوں کا ایک ٹولہ ہے جو میڈیا کو تھانیداری نظام پر چلا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ چینلز پر بہت جھوٹ بولا جاتا ہے۔ خدا کی قسم یہ جھوٹ کی کمائی کھاتے ہیں اور ہم صبح سے لیکر شام تک ہم انکی بدمعاشیاں دیکھ رہے ہیں، مجھے یوں لگتا ہے کہ ہم انکے ہاتھوں یرغمال ہیں ۔ ہماری روٹی پانی کے ذمہ دار یہ ہیں۔ یہ بدمعاشوں کا ایک ٹولہ ہے جو میڈیا کو تھانیداری نظام پر چلا رہا ہے۔خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا کہ انکا محاسبہ کرنا ہوگا، انکے یکا یک بننے والے اثاثوں کی چھان بین کرنا ہوگی۔ شاید انکا محاسبہ اسلئے نہیں ہوسکتا کیونکہ ہمارے سیاستدان ہی کرپٹ ہیں، جن میں انکے خلاف کچھ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ میں دعا کرتاہوں کہ یااللہ لفافے لینے والے سب صحافی کتے کی موت مرجائیں۔ پھر میں سوچتا ہوں کہ (دعا قبول ہوئی تو)بچیں گے کتنے؟ میں کسی کو بددعا نہیں دیتا لیکن اگر بددعا قبول ہوگئی تو باقی جو تعداد بچے گی انکا کیا کریں گے۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ یہ لوگ پہلے پاک فوج پر بھونکے اور اب ان میں اتنی جرات آگئی ہے کہ مولانا طارق جمیل جیسے عالم پر بھونک رہے ہیں۔خدا کیلئے اب تو ڈر جاؤ جب کرونا کی شکل میں موت آپکے سامنے کھڑی ہے۔ خیال رہے کہ مولانا طارق جمیل پر ہونے والی تنقید کے بعد خلیل الرحمان قمر نے یہ سب کہا ہے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں