311

تحریک انصاف پنجاب کے اہم رہنما کرونا وائرس کا شکار ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر کو ہی قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا

گوجوانوالہ ( آن لائن) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لالہ اسد اللّٰہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے پی ٹی آئی رہنما لالہ اسد اللّٰہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لالہ اسد اللّٰہ کے گھر کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے گھر تک محدود ہو گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ لالہ اسد اللّٰہ نے گزشتہ روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا

تھا۔ واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 5 ہزار 378 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 81 ہو گئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 269 ہو گئی۔ملک بھر میں مزید 700 سے زائد افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد کل مریضوں کی تعداد 12 ہزار 723 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 9 ہزار 588 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے

Source : Javedch

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں