286

مولانا نے نعوذ باللہ کوئی کفر نہیں کیا!!! ان کا معافی مانگنا اُنکے بڑے پن کا ثبوت ہے، ہم میڈیا والے تو دن رات۔۔۔ سلیم صافی میدان میں آگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں مولانا طارق جمیل کا میڈیا سے جھوٹ بولنا چھوڑنے کی اپیل کرنا شاید ان کی ایسی غلطی بن گیا کہ کوئی بھی انہیں معافی دینے پر رضامند نہیں نظر آتا اور حد تو یہ ہے کہ وہ صحافی جن کی اپنی خبروں کی اکثریت محض جھوٹ پر مبنی ہوتی ہے
وہ بھی مولانا سے معافی منگوانے پر تلے ہیں ۔ شاید انہوں نے یہ سوچا ہو کہ مولانا نے جھوٹ نہ بولنے کی بات کر کے ان کو پوائنٹ آئوٹ کیا ۔ اس حوالے سے میڈیا میں ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے ، چند اکا دکا لوگ جہاں مولانا کے خلاف وہیں پاکستانیوں کی اکثریت مولانا کے حق میں ہے اور اب اس حوالے سے معروف صحافی سلیم صافی نے بھی خدا لگتی کہہ دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’’بس کردیں بس۔ مولانا طارق جمیل نےغلطی کی تھیٍ نعوذ باللہ کوئی کفر نہیں کیاتھا۔ کھلے عام معافی مانگنا ان کےبڑے پن کا ثبوت ہے۔ ہم میڈیا والےدن رات دوسروں پر تنقید کرتے ہیں اس لئے اپنے اوپر تنقید، خواہ وہ ناجائز کیوں نہ ہو، پر ہمیں زیادہ حساسیت کا مظاہرہ زیب نہیں دیتا۔‘‘ سلیم صافی کے اس ٹوئٹ پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی اس بات کو جہاں پسند کیا ہے وہیں یہ بھی کہا ہے کہ مولانا نے کوئی غلطی نہیں کی

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں