287

سندھ حکومت نے شہریوں کے لیے ماسک پہنا لازمی قرار دیا

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر سے متعلق حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ملازمت، کام کی جگہ، کاروباری اور صنعتی مقام پر داخلے سے قبل ملازمین کا طبی معائنہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کھانسی، بخار، نزلہ اور زکام کی شکایت ہونے کی صورت میں ملازمین کا کاروبار اور کار خانوں میں داخلہ ممنوع ہوگا۔
عملے کے کسی بھی فرد میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری اسپتال منتقل کیا جائے گا۔کمشنر کراچی کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گھر سے باہر نکلنے والے افراد پر فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ جمعے کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سے 77 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 48 گھنٹوں میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 147 کورونا کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کراچی کے 6 اضلاع میں کورونا وبا سے زیادہ متاثر ہونے والے 30 سے زائد علاقے ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں

Credit : HamariWeb

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں