320

معاشی میدان سے اچھی خبریں۔۔!!پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی۔۔۔پوائنٹس میں ہوشربا اضافہ

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1502 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لئے معاشی حوالے سے اچھی خبر آگئی، آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس31329 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اسٹاک مارکیٹ کھلنے کے بعد

وری تیزی کا رحجان دیکھا گیا جس کے سبب انڈیکس میں بتدریج اضافہ ہوا اور 32ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار 4.80 فیصد اضافے سے انڈیکس32831 کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں201,425,179 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت7,559,148,558 رہی۔ دوسری جانب ڈالر بھی ایک روز میں 3 روپے 90پیسے سستا ہوگیا۔ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی کرنسی 163 روپے ہوگئی ، 7 اپریل کو ڈالر 167 روپے 89 پیسے کی بلند ترین سطح پر تھا۔ خیال رہے پاکستان کے مرکزی بینک نے گزشتہ روز ہی شرح سود میں دو فیصد کمی کی ہے جس کے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ دوسری وجہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے قرضے منجمد کرنے اور 1.39 ارب ڈالر کا قرضہ دینے کی منظوری بھی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے متبادل ادائیگی کانظام متعارف کرادیاہے۔ایف بی آرکے ترجمان نے جمعہ کوبتایا کہ ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے متبادل دائیگی کانیانظام متعارف کرادیاگیاہے جس کے تحت اب ٹیکس گزارواجب الادا ٹیکس کواے ٹی ایم،موبائل اورانٹرنیٹ بنکنگ چینل کے ذریعہ کم وقت میں سہولت کے ساتھ اداکرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے تحت ٹیکس گزارپہلے ایف بی آر کی ویب سائٹ سے اپنا پی ایس آئی آئی ڈی نمبر حاصل کرسکتے ہیں،یہ نمبر ناقابل ترمیم ہوتاہے،دوسرے مرحلہ میں ٹیکس گزار اے ٹی ایم،موبائل اورانٹرنیٹ بنکنگ چینل کے ذریعہ ایف بی آرکے آپشن کوکلک کرے، اپنا پی آئی آئی ڈی نمبر داخل کرے، اگر تفصیلات درست ہوں توانٹر کلک کیا جائے ، اس عمل کے ذریعہ واجب الاداٹیکس کی رقم ٹیکس گزارکے اکائونٹ سے ایف بی آر کو منتقل ہوجائیگی۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں