278

کرونا وائرس!!! انتہائی اہم حکومتی شخصیت کا مولانا فضل الرحمان سے رات گئے رابطہ، کیا مدد مانگ لی؟ اپوزیشن جماعتوں کی آنکھیں کُھلی کی کُھلی رہ گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انتہائی اہم حکومتی شخصیت کا مولانا فضل الرحمان سے رات گئے رابطہ، مدد مانگ لی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے۔ صدرمملکت نے مولانا فضل الرحمان سے رمضان میں مساجد میں اجتماعات سے متعلق مشاورت کی ہے،

نماز تراویح کی ادائیگی بارے بھی مشاورت کی، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ علماکی 12 رکنی کمیٹی فیصلہ کرے گی علماکی 12 رکنی کمیٹی فیصلہ کرے گی . صدر مملکت نے کل ایوان صدر میں اس حوالہ سے علماء کرام میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی دعوت دی ۔قبل ازیں دو روز قبل پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی اوروفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرکے ساتھ رمضان میں لاک ڈاؤن میں باجماعت نمازکے معاملے پربات ہوئی،نورالحق قادری نے علمائے کرام کےاعلامیے کومتوازن قراردیاہے،وزیرمذہبی امورنے 18اپریل کومشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے،نورالحق قادری نے کہا ہماری تجاویزپرحکومت غورکررہی ہے،وفاقی وزیرنورالحق قادری نے دعوت دی ہے ہم وہاں اپناموقف پیش کریں گے۔ وفاقی وزیر نورالحق قادری نے مفتی منیب الرحمان سے بھی رابطہ کیا ہے اورا نہیں مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے.مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اصولوں پرقائم رہتےہوئےہرمعقول بات کوسننے کیلئےتیارہیں،مقدمات واپس لینےکاوعدہ کیاگیا،مگر آج تک وہ وعدہ وفانہیں ہوا،لاک ڈاؤن کےحوالے سےوزیر اعظم عمران خان کاموقف درست ہے،فیصلے جذباتی نہیں ہونےچاہییں، معقولیت پر مبنی ہونے چاہییں،علما ملک میں انتشار نہیں چاہتے وہ مکالمے اور معقولیت کے ساتھ مسائل کا حل چاہتے ہیں ، کامیاب حکمران وہ ہے جو مشکل وقت میں سب طبقات کو ساتھ لے کر چلے.سب کو احترام دے اور سب کے احترام کا حقدار بنے.دیندار ڈاکٹر صاحبان علماء کرام کے ساتھ بیٹھیں تو مسئلے کا حل نکل سکتا ہے.سیاست ہمارا شوق نہیں، مسجد میں

نمازیوں کی تعداد متعین کرنا کوئی معقولیت نہیں اصل مسئلہ سماجی فاصلے کا ہے، دین اور دنیا کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کا کوئی حل موجود نہ ہو. مذہبی امور کے وزیر پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ تراویح اور اعتکاف کے بارے میں فیصلہ متفقہ طور پر کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ علماء کرام کے ساتھ مشاورت اور مفاہمت کے بعد کیا جائے گا۔ا اس سلسلے میں ہفتے کے روز صدر ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے ممتاز علماء اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لیاجائیگا۔ قبل ازیں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر سے ٹیلی فون پر باجماعت نمازوں ، نماز جمعہ اور ماہ رمضان میں تراویح کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا. قبل ازیں دارالعلوم جامعہ نعیمیہ نے جمعۃ المبارک وتراویح کی ادائیگی کے حوالہ سے 13نکات پر مشتمل سفارشات پنجاب حکومت کوارسال کردی ہیں۔ جن میں تجاویز دی گئی ہیں کہ مسجد گیٹ پر سینی ٹائزر،نیز جراثیم کش گزر گاہ کا انتظام کیا جائے ۔ نماز جمعہ میں عربی خطبہ پر اکتفا کریں، بہت ضروری ہوتو اردو خطبہ کو5منٹ تک مختصر رکھیں ۔ سنتیں ودیگر نوافل قبل ازنماز اور بعد از نمازگھروں میں ہی ادا کریں ۔ جامعہ نعیمہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی نے

مزید تجویز دی کہ مساجد کے فرش کوہرنماز کے بعد جراثیم کش ادویات سے دھویا جائے ۔ نمازیوں کی صفوں کی ترتیب ہر نماز میں تبدیل کی جائے اور کوشش کریں کہ ہر نماز میں نمازی پرانی جگہ پر نہ کھڑے ہوں ۔ نمازیوں کے درمیان کم از کم 3فٹ کا فاصلہ ضرور ہو، ایسے ہی دونوں صفوں میں کم از کم ایک صف کا اضافی فاصلہ رکھاجائے ۔ ہر نماز ی اگر ہو سکے تو گھر سے اپنے ساتھ مصلیٰ لے کر آئے ۔ نماز سے قبل رضا کار مسجد کے دروازہ پر ہوں جو تھر مل گن سے بخار چیک کریں اوربیما ر افراد کو گھروں میں نماز پڑھنے کی تلقین کریں ۔ سفارشات میں مزید کہا گیا کہ مشتبہ نمازی ماسک پہنے بغیر مسجد میں داخل نہ ہوں اور گھروں سے ہی وضو کر کے آئیں ۔ معمر افراد، بیمار ،وائرس سے متاثرہ ،ان کی عیادت کرنے والے اور بچے مسجد میں تشریف نہ لائیں، نمازی حضرات مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے مسجد سے باہر تشریف لے جائیں ۔ حکومت اور انتظامیہ اس مسئلہ پر محاذ آرائی سے بچے ،ایسے ہی علما بھی تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس خفیہ قاتل کے بارے مو ثر حکمت عملی بنائیں اور انسانی جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں