286

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کینیڈین سیاستدانوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش بے نقاب،تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹوں کی جانب سے بھاری فنڈنگ سے لابنگ کے ذریعے پاکستان کا تعلق دہشتگردی سے جوڑنے کیلئے کینیڈین سیاستدانوں پر خفیہ طور پر اثر اندوز ہونے کیلئے بڑے پیمانے پر رقم خرچ اور غلط اطلاعات پھیلائے جانے کا انکشاف۔ گلوبل نیوز کی رپورٹ کے مطابق دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ کینیڈین سیکورٹی افسران کو شبہ تھا کہ انڈیا کی دو مرکزی انٹیلی جنس برانچز ریسرچ اینڈ انالیزیز ونگ (را) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے ایک بھارتی شہری سے کہا تھا کہ وہ اس ملک میں سیاست دانوں کو یہ ترغیب دے کہ

وہ بھارتی حکومت کے مفادات کو سپورٹ کریں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ را اور آئی بی 2009 سے اس آپریشن کے پس پشت ہیں۔یاد رہے کہ ستمبر 2017 میں پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل نے پہلی بار اس حقیقت کو بے نقاب کیا تھا کہ بھارتی جاسوس ایجنسیاں کس طرح بھاری فنڈنگ استعمال کرتے ہوئے جھوٹی کمپینز اور بوگس لوگوں کے ذریعے پاکستان کو نشانہ بنانے میں ملوث پائی گئی ہیں۔

Source : Javedch

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں