74

کورونا کی لہر میں تیزی۔۔آج صرف صوبہ سندھ میں کتنے سو افراد وائرس کا شکار ہو گئے؟ عوام کوپریشان کردینےوالے اعداد وشمار جاری

کراچی(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 8157 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 278 نئے کیسز سامنے آئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1598936 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اور صوبے میں اب تک 144114کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

آج کورونا کے مزید 186مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح اب تک 136840 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ آج کورونا کےباعث مزید ایک مریض انتقال کرگیا ہے۔ اس طرح صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2599 ہوگئی ہے۔ اس وقت 4675 مریض زیر علاج ہیں۔

جن میں سے 4398 مریض گھروں اور 4 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 273 مریض زیرعلاج ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا متاثرہ 161 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جبکہ اس وقت کورونا کے 26 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر ے 278 کورونا کیسز میں 193 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 16، قمبر 6، جامشورو اور سجاول5-5 کیسز، عمرکوٹ 3، شکارپور اور بدین 4 – 4 کیسز، ٹھٹھہ، خیرپور، لاڑکانہ، گھوٹکی اور جیکب آباد 2-2 کیسز، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، سکھر اور ٹنڈومحمد خان میں1-1 کیسز ہیں

Source : HassanNissar

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں