83

اورنج لائن میٹر و ٹرین کا افتتاح تو کر دیا مگرحکومت نے اہم بات چھپا دی۔۔۔ چند گھنٹوں میں پول کھل گیا

لاہور(ویب ڈیسک)اورنج لائن میٹروٹرین کا افتتاح ہو گیا ہے مگرنجی ٹی وی چینل کے مطابق سٹڈی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات تاحا ل نامکمل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،ٹرین کے آپریشنل ہونے تک 8میں سے 6سرکٹ سے بجلی فراہمی کے انتظامات ہو سکے ہیں

۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹرین کو چلانے کے لئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے آٹھ سرکٹ سے بجلی فراہم کرنا تھی تاہم آپریشنل ہونے تک چھ سرکٹ سے بجلی فراہم کے انتظامات کئے گئے ہیں اوردو سرکٹ سے بجلی سپلائی کرنے کا منصوبہ تاحال التواء کا شکار ہے ۔اورنج لائن میٹرو ٹرین کو بجلی دینے کے لئے سنگھ پورہ اور سکیم موڑ ملتان روڈ پر دو گرڈ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جنہیں آٹھ 8سرکٹ سے بجلی دی جانی تھی ۔ شالیمار میں 4کی بجائے 2سرکٹ سے بجلی فراہم کی جائے گی ، فتح گڑھ اور شالا مار گرڈ اسٹیشنز سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو بجلی دی جائے گی،بند روڈ اور سید پور گرڈ اسٹیشن سے دو ، دو سرکٹ نکال کر بجلی دی گئی ہے ۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں