103

کیایہ مُک مُکاہے؟نامور اداکار اعجاز اسلم کا وزیراعظم عمران خان سے حیران کن سوال

لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اثر سب لوگوں پرپڑ رہا ہے ، فنکاربرداری بھی اسی پریشانی کا شکار ہے،معروف اداکاراعجاز اسلم نے ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگے داموں ملنے پر شکوہ کناں ہوتے ہوئے وزیراعظم سے سوال کرڈالا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراعجازاسلم نے وزیراعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کی۔اداکارنےلکھا”

گزشتہ ہفتے میں پھلوں کی دکان پرگیا تھا جہاں اس دوران ایکسائز والوں کا چھاپہ پڑا اور انہوں نے خریداروں سے نرخ نامے کے مطابق ادائیگی کرنےکو کہا،جس کے بعد مجھے پھل ایک تہائی قیمت پرملے”۔اعجازاسلم نے مزید بتایا کہ کل جب دوبارہ اسی دکان پرگیا تو سب کچھ نارمل تھا، اور پہلے والی قیمتوں پرہی پھل فروخت کیے جارہے تھے۔ انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا ” کیا اس کا مطلب مُک مُکا ہے؟”۔ملک میں بڑھتی مہنگائی اورمخلتف مسائل کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو مخلتف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،

اس سے قبل اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی ،اپنے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے ٹوئٹرپرلکھا تھا، ” سرمیں جانتا ہوں ملک چلانا کوئی آسان بات نہیں لیکن آپ کی اس بات “یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ” کا کیا ہوا؟ جب آپ اپوزیشن میں تھے تو آپ ہمیں مستقل یہ بتاتے رہے۔فہد نے وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے لکھاتھا ” برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ کیا میں نے آپ کو ووٹ دے کرصحیح فیصلہ کیا تھا؟”۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں