103

حفاظتی لباس پہن کر کیٹ واک کرنیوالی خواتین کرکٹرز کس ملک کی نکل آئیں؟ ویڈیو دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے

دبئی (ویب ڈیسک) بھارتی خواتین کرکٹرز کی دبئی ائیر پورٹ پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پہنے جانے والے حفاظتی لباس میں کیٹ واک کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2020 کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں ہوا ہے جب کہ وبا کے پیش نظر ’ویمن ٹی ٹوئنٹی چیلنج 2020‘ بھی یکم نومبر سے متحدہ عرب امارات میں ہونے جا رہا ہے

۔اس سلسلے میں بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم کی تمام کھلاڑی متحدہ عرب امارات پہنچیں۔ انڈین پریمیئر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے بھارتی ویمن کرکٹرز کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں تمام کھلاڑیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر حفاظتی لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں حفاظتی لباس پہنی بھارتی ویمن کرکٹرز کیٹ واک کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خواتین کھلاڑی منفرد انداز میں کیٹ واک کر رہی ہیں اور صارفین اس ویڈیو سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں