99

عوام کا مطالبہ پورا! 12 رابیع الاول کے دِن عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی 12 ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، اس موقع پر مساجد، گلیوں اور چوک چوراہوں کے علاوہ سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا اور نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت اور ان کی زندگی پر روشتی ڈالنے کے لیے محافل اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جشن ولادت ﷺ کے موقع پر 12 ربیع الاول بروز 30 اکتوبر صوبے میں عام تعطیل ہو گی۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں