لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے دوران فون پر ہدایات لینے والا شخص کسی ادارے کا اہلکار نہیں بلکہ مریم صفدر کا اپنا گارڈ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سماجی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک تصویر کے ساتھ لکھا
کہ ایک چینل نے خبر چلائی کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار فون پر کسی سے ہدایات لے رہا ہے۔انہوں نےاپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ”ایک چینل پر خبر چلی کہ سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکار کسی سے ہدایات لے رہا ہے۔ یہ سب مل کر ماموں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اصل میں یہ سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص کسی ادارے کا اہلکار نہیں۔بلکہ جھوٹی باجی مریم کا اپنا گارڈ ہے۔ کتنا جھوٹ اور بولو گے آپ لوگ”۔
Source : HassanNissar