79

عید میلاد النبی ﷺ کی آمد آمد! متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے 3 چھٹیوں کا تحفہ

دُبئی(نیوز ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری، ایک ساتھ 3 چھٹیاں مل گئیں، عید میلاد النبیﷺ 12 ربیع الاول جمعرات 29 اکتوبر کو ہوگی، جبکہ 30 اور 31 اکتوبر کو ہفتہ وار تعطیل ملے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بعد اب متحدہ عرب امارات میں بھی نبی کریمﷺ کی ولادت مبارکہ کی تاریخ اور تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
فلکیاتی علوم کی عرب یونین کے ممبر ابراہیم الجروان کے مطابق اس بار یو اے ای میں نبی کریم کی ولادت باسعادت 29 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات ہو گی۔

جبکہ یکم ربیع الاول 18 اکتوبر 2020ء کوہو گی۔چونکہ عید میلاد النبی جمعرات کے دن ہو گی۔ اس لیے اس روز عام تعطیل ہو گی۔ اس سے اگلے روز بھی جمعہ اور پھر ہفتے کے روز کی بھی ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔ یوں لوگ 3 چھُٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

فلکیاتی علوم کی سوسائٹی نے پیشن گوئی کی تھی کہ فلکی حساب سے یکم ربیع الاول 18 اکتوبر2020ء کو ہو گا جو درست ثابت ہوئی۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں