79

بریکنگ نیوز: آرمینیا اور آذربائیجان کا ’انسان دوستی‘ کے تحت جنگ بندی کا اعلان

باکو (ویب ڈیسک) آرمینیا اور آذربائیجان نے انسانیت کے نام پر جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت فوری طور پر سیز فائر پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطبق آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے انسانی ہمدردی کے تحت جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے،

جس کے تحت رات گئے دونوں ممالک سیز فائر پر عمل درآمد شروع کردیں گے۔ متنازعے علاقے نگورنو کاراباخ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تین ہفتوں سے مسلح جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں تاحال 704 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکثریت معصوم شہریوں کی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی یہ دوسری کوشش کی ہے جو گزشتہ روز آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے شہر گانجا میں میزائل حملے میں 17 شہریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد کی گئی ہے جب کہ ایک ہفتے قبل بھی روس کی ثالثی میں بھی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ متنازعہ علاقے نگورنوکارباخ پر دونوں ممالک کے درمیان 27 ستمبر سے جاری جھڑپوں میں 400 سے زائد افراد ہلاک اور ہزار کے قریب زخمی ہونے کے بعد روس کی ثالثی میں گزشتہ ہفتے ہی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں