پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے خوف سے شہری اپنے گھروں ،
دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے شانگلہ، سوات، کوہستان، دیر، چترال اور پشاور میں محسوس کیے گئےجبکہ کسی قسم کے نقصان کی رپورٹ نہیں ملی۔زلزلے کا مرکز افغانستان کا صوبہ بدخشاں تھا جہاں اس کی گہرائی 27 کلو میٹر تھی اور شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی
Source : HassanNissar