105

اقتدار کا خو ن سر چڑھ کر بولنے لگا ۔۔۔!!!مریم اورنگزیب نے جلسہ گاہ پہنچتے ہی پولیس اہلکاروں کی دھلائی کر دی ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب گوجرانوالہ میں جلسہ گاہ کے باہر اس وقت پولیس اہلکاروں پر برہم ہوگئیں جب انہوں نے جلسہ گاہ کے گیٹ بند کردیے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم اورنگزیب پولیس اہلکار کو خوب کھری کھوٹی سنارہی ہیں اور اس سے گیٹ کھولنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جلسہ گاہ کے اندر پانی بھی نہیں لے کر جانے دے رہی۔

اس موقع پر پولیس اہلکار نے کہا کہ انہوں نے سٹیج پر اعلانات کے بعد گیٹ بند کیا ہے۔ تاہم مریم اورنگزیب نے اس کی بات سنی ان سنی کردی اور گیٹ کھلوا کر کارکنوں کو اندر لے کر چلی گئیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پی ڈی ایم کی رہنما و نائب صدر اپاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ چکی ہیں اور اس وقت سٹیج پر پہنچ چکی ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم کا سٹیج پر موجود رہنماؤں نے استقبال کیا ۔ مریم نواز نے سٹیج پر کھڑے ہوکر ہاتھ ہلا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما اپنی عوامی طاقت دکھانے کے لیے گوجرانوالہ جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے رواں دواں ہیں۔ بلاول بھٹو گوجرانوالہ پہنچ چکے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں ہیں۔

جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، عطاء تارڑ اور خرم دستگیر جلسہ گاہ میں پہنچے تھے ۔اس وقت جلسہ گاہ میں ن لیگ کی تمام اعلیٰ قیادت موجود ہے۔ ان کے ساتھ ہی امیر جمیعت اہلحدیث پاکستان ساجد میر بھی جلسہ گاہ میں پہنچ چکے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نماز عشاء مرکز اہلحدیث میں ادا کریں گے۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری سب سے پہلے گوجرانوالہ پہنچے ہیں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں