79

ماشاء اللہ سبحان اللہ۔۔!! امت مسلمہ کیلئے خوشخبری آگئی، روضہ رسولﷺ زیارت کیلئے کھولنے کا اعلان

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ مقامی شہریوں کو عمرہ کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ روضہ رسول ﷺ کو بھی 18 اکتوبر سے زیارت کے لیے کھولا جائے گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں زائرین کو ایپ کے ذریعےاجازت نامہ لینا ضروری ہوگا۔

دوسری جانب عمرہ کی ادئیگی کے لیے تیسرے مرحلے کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا جس کے تحت غیر ملکی زائرین بھی عمرے کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے شوگر، ہائی بلڈپریشر، امراض قلب، جگر اور حاملہ خواتین کوعمرہ اور زیارت مؤخر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کے باعث رواں سال حج میں بھی محدود افراد نے شرکت کی تھی جن میں مملکت میں رہائش پذیر غیرملکی اور مقامی افراد شامل تھے۔ یاد رہے کہ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے دونوں مساجد میں اسٹیریلائزیشن کے لیے روبوٹس کا افتتاح کیا۔ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نےاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ روبوٹ کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے کافی معاون ثابت ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ روبوٹ خصوصی طور پر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی اندرونی اسٹیریلائزیشن کریں گے جس سے ان مقامات کو جراثیم سے پاک کیا جائےگا۔ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بتایا کہ یہ روبوٹ مکمل طور پر خودمختار ہیں اور یہ اپنے اندر لگے سینسرز کی مدد سے اسٹیریلائزیشن کا کام انجام دیں گے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نصب کیے جانے والے روبوٹ بغیر کسی مداخلت کے 5 سے 8 گھنٹوں تک کام کر سکتا ہے جب کہ روبوٹ میں 24 ہزار لیٹر تک جراثیم کش محلول ڈالا جا سکتا ہے اور اسے 2 لیٹر اسپرے کرنے میں ایک گھنٹے کا وقت لگتا ہے

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں