88

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں : پی ٹی آئی کے نامور وفاقی وزیر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کی دعوت دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی وزیر نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی دعوت دی تھی۔ خواجہ آصف کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کوئی ان سے پوچھے کہ وہ کونسا وزیر تھا جس نے لندن میں ٹیلی فون کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، ن لیگ کے رہنما خواجہ محمد آصف ے اسی بات کی تصدیق کی ہے۔

جو تین ماہ قبل دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے کی تھی کہ پی ٹی آئی کے ایک موجودہ وفاقی وزیر نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو مدعو کیا تھا تاکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاسکیں۔ ٹوئٹر پر ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے ایک وفاقی وزیر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے ن لیگ کی قیادت سے کچھ عرصہ قبل لندن میں رابطہ کیا تھا۔ خواجہ آصف کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کوئی ان سے پوچھے کہ وہ کونسا وزیر تھا جس نے لندن میں ٹیلی فون کیا تھا اور کہا تھا کہ اسے 11-12 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے بتایا ہے کہ بچپن میں سینما میں فلم دیکھنے گیا تو شیخ رشید نے میری پٹائی کردی۔اُنہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے چچا شیخ رشید کو کاپی کرتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ خاندان کے ہر فرد نے شیخ رشید کو شادی کرنے کا کہا ہے۔

اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ضلع راولپنڈی میں ریکارڈ تعلیمی ادارے بنائے۔ مستقبل میں وفاقی وزیر بننا چاہتا ہوں۔ دیگر دلچسپ سوا ل و جواب بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر5 منٹ پر جیو پر دیکھ سکیں گے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں