217

دلہن کے خاندان سے مہنگے فرنیچر، گاڑیوں، زمین، جائیداد یا زیورات کا مطالبہ نہیں کیا جا سکے گا،جہیز یا سامان کی قیمت اتنے تولہ سونے سے زیادہ نہیں ہو گی، جہیز پر پابندی لگانے کیلئے قانون سازی شروع

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے جہیز پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی پرکام شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق قانونی سازی میں تجویز کیا گیا ہے کہ دولہے کا خاندان مہنگا فرنیچر، گاڑیاں، زمین، جائیداد یا زیورات کا مطالبہ نہیں کر سکے گا۔ذرائع نے بتایا کہ جہیز میں اسلامی تعلیمات کے مطابق بنیادی ضروریات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، دلہن کے کچھ کپڑے جہیز میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق تجویز کیا گیا ہے کہ جہیز کی رقم یا سامان کی قیمت 4 تولہ سونے کی قیمت سے زیادہ نہ ہو جب کہ مہمانوں کیطرف سے دیے گئے تحائف کی قیمت کا بھی تعین کیا جائے گا۔قانونی سازی میں تجویز کیا گیا کہ جہیز پرپابندی کے قانون کا اطلاق چاروں صوبوں پر ہونا چاہیے۔

Source : Javedch

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں