222

بریکنگ نیوز:سکول کھلنے کے بعد کتنے سکول کورونا سے متاثر ہوچکے؟ تعداد اتنی زیادہ کہ آپ یقین نہیں کریں گے

مانچسٹر (ویب ڈیسک) برطانیہ کے شہر گریٹر مانچسٹر میں تعلیمی سال شروع ہوتے ہی 442 سکولوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ستمبر میں سکول کھلنے کے بعد سے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک گریٹر مانچسٹر میں 442 سکولوں سے کورونا کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ستمبر سے ہی ہزاروں طلبہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے گھر بھیج چکے ہیں اور انہیں قرنطینہ کی ہدایات کی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر پشاور میں ایک نجی سکول کو سیل کر دیا گیا جب کہ بچوں کو ایک گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا رکھنے کی سزا بھی دی گئی۔پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کے ایک نجی سکول کو کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے سیل کیا جب کہ بچوں کے کندھوں پر ان کے بستے رکھ کر ایک گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا بھی رکھا گیا۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں