280

میں خود ہی کافی ہوں۔۔۔ کمرشل پرپابندی سے متعلق مہوش حیات کاحیرت انگیز جواب سامنے آگیا

لاہور(یواین پی) اداکارہ مہوش حیات نے اپنے نئے کمرشل پرپیمرا کی جانب سے پابندی پرانسٹاگرام پرجواب دیا ہے۔پیمرا کی جانب سے اداکارہ مہوش حیات کے نئے کمرشل پرسماجی اقدارکے خلاف ہونے پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔ میڈیا صارفین بھی اس کمرشل پربرہم تھے اورمطالبہ کیا تھا کہ پیمرا اس کمرشل پر پابندی لگائے کیونکہ یہ سماجی اقدار کے بالکل خلاف ہے۔اداکارہ نے پابندی کے خلاف اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرکہا کہ جناب، مجھے آپ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ میں خود ہی کافی ہوں۔واضح رہے کہ نئے کمرشل میں اداکارہ چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈانس کرکرکے بسکٹ بیچتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

Source : Javedch

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں