181

یاللہ رحم۔۔!! پاکستان کے بڑے شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے

مینگورہ (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گرد و نواح میں محسوس کی گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور زلزلے کی گہرائی 100 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدو ہو کر گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں تاہم ریکٹر اسکیل پر زلزلوں کی شدت 4 اور 5 کے درمیان تھی۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں