269

مبارک ہو وزیر اعظم عمران خان68 کے برس کے ہوگئے

جہانیاں(آن لائن)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی آج 68ویں سالگرہ ہے ۔ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کارکنان سالگرہ تقریبات کا اہتمام کریں گے عمران خان پانچ اکتوبر1952ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا۔تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا اور اٹھارہ سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈکپ میں فتح یاب ہوئی۔کینسر کے مریضوں کے لیے لاہور میں شوکت خانم میموریل اسپتال بنانا بھی ان کا کارنامہ ہے۔عمران خان نے 25 اپریل 1996کو تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ 2002 میں میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔17اگست2018ء کو عمران خان ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے

Source : Javedch

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں