263

کویت کے نئے امیر کا تعلق کس خاندان سے ہے اور انہیں بطور خاص کیوں منتخب کیا گیا ؟ حیران کن حقائق

کویت سٹی(ویب ڈیسک) امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال کے بعد ولی عہد شہزادہ شیخ نواف الاحمد الصباح کویت کے نئے امیر بن گئے۔ شیخ نواف الاحمد الصباح کئی عشروں تک کویت کی سکیورٹی سروسز کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ گزشتہ 14سال سے ولی عہدتھے اور اب انہوں نے امیر کویت کا حلف اٹھا لیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق میت کویت شیخ صباح الاحمد گزشتہ روز 91برس کی عمر میں امریکہ میں انتقال کر گئے تھے جن کی میت آج کویت واپس لائی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ان کی تدفین میں صرف قریبی رشتہ دار ہی شریک ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق امیر کویت شیخ صباح الاحمد کے انتقال پر کویت میں قومی پرچم سرنگوں رکھنے کے ساتھ 40روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شیخ صباح الاحمد 2006ء میں امیر کویت بنے تھے۔ اس سے قبل وہ اپنے ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ انہیں رواں سال جولائی میں علاج کی غرض سے امریکہ لایا گیا تھا جہاں گزشتہ روز ان کا انتقال ہو گیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوری وزیراعظم ہوں کس کی جرات ہے کہ مجھ سے استعفیٰ مانگ،اگر مجھ سے ڈی جی آئی ایس آئی استعفیٰ مانگتا تومیں فارغ کردیتا، آرمی چیف نے مجھ سے پوچھ کر اپوزیشن سے ملاقات کی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے سماء نیوز کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اگر کسی نے غلطی کی تو کیا ہم آرمی کو گالیاں دیتے رہیں،اب پاکستانی فوج بدل گئی،موجودہ حکومت اور پاک فوج کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، نوازشریف کو ہمیشہ افواج پاکستا ن کے ساتھ مسئلہ رہا کیونکہ آئی ایس آئی ان کی چوری پکڑ لیتی ہے۔نوازشریف جس فوج کو گالیاں دے رہے ہیں اسی کے سہارے یہ سیاست میں آئے تھے، ان لوگو ں نے عدالتوں پر حملے کیے ، عدلیہ کو بلیک میل کیا۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ مجھے آئی ایس آئی کے سربراہ نے کہا کہ استعفیٰ دو ، اگر مجھے کہتاتو میں اسی وقت فارغ کر دیتا۔ ادھر یہ کہتے ہیں کہ مشرف نے میرے کہنے کے بغیر حملہ کیا ، اگرمیر ے کہنے کے بغیر آرمی چیف ایسا کرتا تو اسی وقت فارغ کردیتا۔نوازشریف پاکستان کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، یہی کھیل الطاف حسین نے بھی کھیلا تھا۔بھارت ان کی مدد کررہاہے۔کیونکہ بھارت پاکستان میں فساد پھیلانا چاہتا ہے۔ اگر پاک فوج نہ ہوتی پاکستان کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ لوگ مجھ پر دباﺅ ڈال کر این آراو لینا چاہتے ہیں ،میں اقتدار چھوڑ دوں گا لیکن ان کو این آرو نہیں دوں گا۔نوازشریف جھوٹ بول کر باہر گئے،ہمیں تو یہ بتایا گیا تھا کہ اگر علاج کے لیے باہر نہ بھیجا گیا تو یہ کسی بھی وقت مرسکتا ہے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں