283

قومی کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا، فضا سوگوار

فیصل آباد (نیوز ڈیسک ) فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں انٹرنیشنل کبڈی پلیئر زبیر بلوچ خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔نجی ٹی وی کے مطابق فخر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں انٹرنیشنل کبڈی پلیئر زبیر بلوچ خالقِ حقیقی سے جا ملے ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آجائیں گے، جبکہ جو بھی اس وقعے میں ملوث ہوئے وہ بچ نہیں پائیں گے. س سے قبل فیصل آباد میں تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سلطان ٹاؤن میں دو ٹیموں کے درمیان کبڈی کا میچ جاری تھا کہ اسی دوران کھلاڑیوں کی تعداد برابر نہ ہونے کے تنازع پر جھگڑا شروع ہوگیا اور دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔ لڑائی جھگڑے کے دوران کھلاڑی اور کوچز بھی زخمی ہوگئے ۔لڑائی جھگڑے کی فوٹیج میں بھی کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو ایک دوسرے پر لاٹھیاں برساتے دیکھا جاسکتا ہے ۔معاملے سے متعلق پولیس کو اطلاع ملنے کے باوجود پولیس روایتی سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی تاخیر سے موقع پر پہنچی۔ جس سے لڑائی جھگڑا کرنے والے افراد موقع سے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سلمان غنی بھی موجود تھے مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ،کھلاڑیوں کی جانب سے ریفری کے ساتھ بد تمیزی کا واقع بھی سامنے آیا۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں