258

افسوسناک اطلاعات موصول

وشہرہ (ویب ڈیسک) نوشہرہ میں اکبر پورہ میں بارودی مواد کا بلاسٹ ہوا ہے۔ بلاسٹ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے اور جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر روانہ ہو گئی ہے۔جب کہ ایمبولینس بھی موقع کی جانب روانہ ہو گئی ہیں،جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کا علاج کیا جائے گا۔ریسکیو زرائع کے مطابق ابتدائی طور 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔بلاسٹ ایک رہائشی مکان کے اندر ہوا ہے۔اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔تاہم بتایا جا رہا ہے کہ بلاسٹ کی آواز بہت زور دار تھی جس سے دیگر شہریوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔جب کہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابقب لاسٹ کباڑیے کی دکان میں ہوا،کباڑیا مارٹر گولے اٹھا کر لایا تھا جو پھٹ گئے اور اس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں