254

بریکنگ نیوز: یہ ہے نام نہاد شریفوں کی اصلیت۔۔!! شہباز شریف کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) شہباز شریف نے عبوری ضمانت کی درخواست خود واپس لی۔۔ عبوری ضمانت واپس لینے کے بعد نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گزشتہ روز نیب نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان کی جانب سے عبوری ضمانت کے لیے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی جسے بعد ازاں واپس لینے کی بنیاد پر لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت مسترد کی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر نے شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف خود اور مسلم لیگ ن کے دوسرے رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ عدالتی حکم کے بعد شہباز شریف کے وکلا نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی، جس کے بعد عدالت نے درخواست واپس لینے ے کی بنا پر مسترد کر دی۔ تفصیلی فیصلے کے مطابق شہباز شریف کو 3 جون کو دی گئی عبوری ضمانت کا حکم بھی عدالت نے واپس لے لیا۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کو آج احتساب عدالت پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں