275

بریکنگ نیوز: شہریار آفریدی سے دونوں وزارتیں واپس لے لی گئیں

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی سے وزیر مملکت نارکوٹکس اور سیفران کا قلمدان واپس لے لیا گیا، شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی برقرار رہیں گے، شہریار آفریدی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر مملکت شہریار آفریدی سے وزیر مملکت نارکوٹکس اور سیفران کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی برقرار رہیں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبرکے مطابق جس ادارے میں سزااورجزاکا نظام نہ ہووہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا،غریب طبقے کی زندگی بہتربنانے کےلئے کام کررہے ہیں،ہرادارے میں میرٹ لائیں گے،وزیراعظم نے ایل آر ایچ پشاور میں نئے میڈیکل اور الائیڈ بلاک کا افتتاح کردیا،وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹروں اورطبی عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے بلاک کی تعمیر پر انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہوں،ایل آر ایچ میں صفائی اور معیار کو دیکھ کر خوشی ہوئی،ماضی میں سرکاری ہسپتالوں کا معیار بہت اچھا تھا،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ 60کی دہائی میں پاکستان میں نجی ہسپتال شروع ہوئے،60کی دہائی سے قبل سربراہان بیرون ملک علاج نہیں کرواتے تھے،70کی دہائی میں ملک میں بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی،امیدہے سرکاری ہسپتال اب رول ماڈل بنیں گے۔انہوں نے کہاکہ سزااورجزاکے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،غریب طبقے کی زندگی بہتربنانے کےلئے کام کررہے ہیں،ہرادارے میں میرٹ لائیں گے،میرٹ کے بغیرکوئی سسٹم نہیں چل سکتا،ایک وقت تھا جب پاکستان کی میڈیکل کی ڈگری دنیا میں مانی جاتی تھی ،محنت کرنےوالوں کوالاوَنسزملنے چاہیے،چین نے میرٹ کی بنیادپردنیاکوپیچھے چھوڑدیا،ہسپتالوں کی بہتری کےلئے اصلاحات پرکام جاری ہے تھا بلکہ یہ پولیس کا کام ہے کہ وہ شخص کو اس کی گھناؤنی حرکت پر سزا دلوائے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں