293

عائشہ رجب کی دبنگ انٹری!پاکستانیوں کو حیران کن سرپرائز دیدیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) فیصل آباد میں چار افراد کے حملے میں طلال چوہدری کے زخمی ہونے کی تفتیش آگے نہ بڑھ سکی ، لاہور پولیس طلال چوہدری کا بیان لینے اسپتال پہنچی تاہم طلال اسپتال چھوڑ کر اسلام آباد پہنچ گئے ۔ پولیس متاثرہ خاتون ایم این اے کا بیان بھی اس لیے نہیں لے سکی کہ وہ بھی فیصل آباد سے اسلام آباد چلی گئیں ۔ ادھر رکن اسمبلی عائشہ رجب نے کہا کہ معاملے سے میرا کوئی تعلق نہیں ، میری عزت پر سوال نہ اُٹھایا جائے ۔ سماجی رابوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں عائشہ رجب بلوچ کا کہنا ہے کہ ’’آج سارا دن جس طریقے سے سوشل میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے میری ذات پہ جو جو بات ہوئی وہ صرف میری نہیں عورت ذات کی تذلیل کی گئ میں بھی ایک ماں ہوں ،بہن ہوں اور کسی کی بیٹی ہوں اور ایک عزت دار گھرانے سے ہوں ، میرا کسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ، میری درخواست ہے سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کیا جائے‘‘۔ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ماں بہنوں کی عزت کرنے کا درس دینے والے ان کی عزتیں میڈیا پر نہیں اُچھالتے۔ یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ طلال چوہدری اسپتال سے ڈسچارج کردیئے گئے،پولیس بیان نہ لےسکی۔ رہنمامسلم لیگ ن طلال چوہدری پر مبینہ تشدد کے معاملے کی انکوئری کیلئے فیصل آباد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم بیان ریکارڈ کرنے نجی اسپتال ڈیفنس پہنچی تو پولیس کے اسپتال پہنچے سے قبل ہی طلال چوہدری اسپتال سےروانہ ہو گئے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بیان ریکارڈ کئے بغیر واپس روانہ ہو گئی،اے ایس پی عبدالخالق کا کہنا ہے کہ آج ہماری طلال چوہدری سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ان سے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔ عملے نے بتایا کہ طلال کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب خاتون ایم این اے عائشہ رجب علی کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیاجا سکا اور وہ بھی اسلام آباد چلی گئیں۔ تاہم انہوں نے کہا ہے کہ جس طریقے سے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر میری ذات سے متعلق بات ہوئی، وہ صرف میری نہیں بلکہ تمام خواتین کی تذلیل ہے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں