289

(ن) لیگی رہنما طلال چوہدری کی کتنی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں اور وہ اب کس حالت میں ہیں ؟ تازہ ترین اطلاعات

لاہور(ویب ڈیسک) لیگی رہنماطلال چودھری نیشنل ڈیفنس ہسپتال لاہورداخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، طلال چودھری کےبائیں کندھےاوربازوپرفریکچرہوا جس پر آپریشن کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق لیگی رہنماطلال چودھری کو اس وقت لاہور میں نیشنل ڈیفنس ہسپتال داخل کیا گیا،جہاں ان کا علاج جاری ہے، طلال چودھری کےبائیں کندھےاوربازوپرفریکچرہوا جس پر آپریشن کردیاگیا۔ خاندانی ذرائع کا کہناتھا کہ لیگی رہنماطلال چودھری سیڑھیوں سےگرگئے،گرنے کی وجہ سے ان کے بائیں کندھےااوربازوپرفریکچر ہوا، ڈاکٹروں نےآپریشن کردیا۔ڈاکٹرزکےمطابق لیگی رہنماطلال چودھری روبصحت ہیں۔ذرائع کا کہناتھا کہ سابق وزیر مملکت طلال چوہدری جسم پر گہری چوٹوں اور بازو کے فریکچر کے باعث نیشنل ہسپتال داخل ہیں،نیشنل ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز طلال چوہدری کی صحت سےمتلعق کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہیں جبکہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ باتھ روم میں گرنے سے چوٹیں آئیں ایک نیوزویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق طلال چوہدری کو مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کی ایک خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے مارا پیٹا ہے۔ طلال چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا ۔ مار پیٹ کے دوران ان کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے۔ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ طلال چوہدری کی مار پیٹ کی وجہ سے کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں لیکن پھر بھی بڑی مشکل سے ان کی جان چھوڑی گئی۔ ان پر مار پیٹ فیصل آباد میں ہوا، انہیں لاہور کے نیشنل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی سرجریز بھی کی گئی ہیں۔ ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ طلال چوہدری کی مار پیٹ کی وجہ سے کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں لیکن پھر بھی بڑی مشکل سے ان کی جان چھوڑی گئی۔ ان پر مار پیٹ فیصل آباد میں ہوا، انہیں لاہور کے نیشنل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی سرجریز بھی کی گئی ہیں۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں