294

واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

فیصل آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی ویڈیو سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق 23 ستمبر کی رات طلال چوہدری نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔یہ واقعہ 23 ستمبر کی رات عبداللہ گاڑدن میں پیش آیا جو کہ ایم این اے عائشہ رجب کے گھر کے قریب ہے،عائشہ رجب نے بھی پولیس کو کال کر کے ڈکیتی کی اطلاع دی۔خاتون ایم این اے نے نامعلوم افراد کے گھر میں گھسنے کی اطلاع دی۔طلال چوہدری نے بھی 15 پر کال کر کے ڈکیتی کی اطلاع دی اور مدد مانگی، جب پولیس موقع پر پہنچی تو طلال چوہدری زخمی پڑے تھے۔اب طلال چوہدری پر تشدد کے بعد کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ویڈیو میں طلال چوہدری بتاتے ہیں کہ میرا بازو ٹوٹ گیا ہے،میرا موبائل فون چھین لیا گیا ہے۔ایس پی صاحب کو بلائیں،انہوں نے میرا بازو توڑ دیا ہے۔انہوں نے مجھے تنظیم سازی کرنے کے لیے تین بار فون کر کے بلایا۔ان کو بلائیں،ان کی خواتین کے نمبر لیں۔انہوں نے میری ویڈیوز بھی بنائی ہیں،بتایا گیا ہے کہ طلال چوہدری پر تشدد رات کے ڈھائی بجے کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب کے بھائیوں نے طلال چوہدری پر دھاوا بول دیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں