244

سیوریج سسٹم کی صفائی کے دوران انسان سے 3 گنا بڑا چوہا نکل آیا۔۔۔ اداروں کی دوڑیں لگا دینے والی تفصیلات

میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک) شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں سینٹری ورکرز کی اس وقت آنکھیں چار ہوگئیں جب انہیں سیوریج سسٹم سے انسان سے بھی 3 گنا بڑا چوہا مل گیا۔ٹائمز ناؤ کے مطابق صفائی کا عملہ میکسیکو سٹی کے سیوریج سسٹم سے ملنے والا 22 ٹن کچرا ہٹا رہے تھے کہ انہیں دیوقامت چوہا نظر آیا۔ ہلے تو سب لوگ ڈر گئے لیکن جب کچھ نے ہمت کرکے قریب سے دیکھا تو پتہ چلا کہ یہ ایک مصنوعی چوہا ہے جو ہالووین کیلئے بنایا گیا تھا۔دیو قامت چوہے کی خبر سامنے آنے کے بعد ایولین لوپیز نامی خاتون نے کہا ہے کہ کچھ سال پہلے اس نے یہ چوہا ہالووین کیلئے بنایا تھا۔ یہ ایک ویئر ہاؤس میں پڑا ہوا تھا لیکن شہر میں شدید بارشوں کی وجہ سے یہ بہہ کر سیوریج سسٹم میں پہنچ گیا۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں