275

کسی غلط فہمی میں نہ رہنا ، پاک فوج ہر حوالے سے تیار ہے ۔۔۔!!! آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دبنگ اعلان ، دشمنان پاکستان کو دن میں تارے دکھا دئیے گئے

راولپنڈی(ویب ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج خطے میں ابھرتے ہوئے چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہے ،ہم اندرون اور بیرون ملک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جدید ترین وی ٹی فار ٹینک کی جنگی کار کردگی دیکھ کر اس پر اظہار اطمینان کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وی ٹی فار ٹینک کی پروٹیکشن اور فائرنگ کی صلاحیت کا کوئی ثانی نہیں ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہماری پوری توجہ ملک کے دفاع کی طرف ہے ،پاکستان کی سلامتی ،خود مختاری اور سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے کا بھر پور جواب دیں گے ۔ جبکہ دوسرا جانب ایک خبر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مسلح افواج کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ سے نواز دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایوارڈ دینے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایوارڈ دیے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تقریب کے دوران بے مثال کارکردگی دکھانے پر 23 سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایوارڈز دیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی جانب سے ایوارڈز کرنے والے خوش نصیبوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے سائنسدان، انجینئرز ہمارے ہیروز ہیں، ہمارے سائنسدان اور انجینئرز کا کردار قابل تحسین ہے۔

Source : HassanNissar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں