274

مسلمان خاندان نے بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کردی 73 برس سے محفوظ مقدس کتاب سکھوں کے حوالے

سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں گوردوارہ بابے دی بیر میں سکھ برادری کو 73 برس بعد مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب حوالے کردی گئی۔ذرائع کے مطابق کئی سال پرانی گرو گرنتھ صاحب کتاب کو گجرات کے مسلمان خاندان نے اپنے پاس محفوظ رکھا ہوا تھا جسے گوردوارہ میں منعقدہ تقریب میں سکھ برادری کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری مقدس کتاب کو مسلمانوں نے73 سال تک محفوظ رکھ کر بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔واضح رہے کہ سکھ مذہب کی مقدس کتاب ‘گرو گرنتھ صاحب ‘کو مسلمان خاندان نے 1947 سے اپنے

پاس محفوظ رکھا ہوا تھا۔

Source : Javedch

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں